(ایجنسیز)
مقبوضہ بیت المقدس…امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات "مشن ایمپوسیبل" نہیں تھے۔ دونوں فریقین کو پائیدارامن عمل کے لیے سخت اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں پریس کانفرنس کے دوران جان کیری کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کو اختلافات محدود کر کے امن کے لیے کوشش کرنی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں وقت لگتا ہے اور دونوں جانب سے مفاہمت کے بعد ہی بڑی پیش رفت ممکن ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں فلسطینیوں کی جانب سے امن عمل میں سنجیدگی پر شک پایا جاتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر اسرائیل میں ہیں، دورے کے دوران وہ فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے۔